• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور؛ مشعل بردار ریلی پر پی پی رہنماؤں، کارکنوں پر مقدمہ


لاہور کے مال روڈ پر مشعل بردار ریلی پر پیپلز پارٹی کے 150 رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا ہے۔

دوسری طرف لاہور ہائی کورٹ میں کورونا وائرس کے دوران سیاسی جلسے اور جلوسوں پرپابندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔


درخواست میں کہا گیا ہے کہ عالمی وائرس سے بچاؤ کے لیے جلسے، جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگانا وقت کی ضرورت ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کرلیا۔

تازہ ترین