• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکو ریفائنری کا اضافہ پٹرولیم سیکٹر کے لیے خوش آئند ہے، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کوسٹل آئل ریفائنری لگانے سے متعلق اجلاس ہوا، وزیر اعظم نے پارکو ریفائنری کا اضافہ پٹرولیم سیکٹر کے لئے انتہائی خوش آئند قرار دیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پارکو کی طرف سے کوسٹل آئل ریفائنری لگانے سے متعلق اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان اور معاون خصوصی ندیم بابر کے علاوہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ چھ مہینوں کے اندر ٹرمینل لگانے کا کام شروع ہو جائے گا۔ مزید یہ کہ سال بعد ریفائنری لگانے کا کام شروع کیا جائے گا۔


وزیراعظم نے کہا کہ پارکو ریفائنری کا اضافہ پٹرولیم سیکٹر کے لئے انتہائی خوش آئند ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے ملکی سطح پر آئل ریفائنری کی استعداد میں بہتری کے ساتھ لوکل سطح پر پٹرولیم مصنوعات بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگی۔

تازہ ترین