• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سسٹم سے باہر کوئی کام نہیں کریں گے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے ہم سسٹم سے باہر کوئی کام نہیں کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام’’کیپیٹل ٹاک‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق پامال ہوئے ہیں، نیب تردید کررہا ہے، اس سے کچھ نہیں ہوتا، کرپشن کی آڑ میں بزنس مین اور پرائیویٹ سیکٹر کو خراب نہ کریں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ وہ نیب کے خلاف تحریک استحقاق پیش کر چکے ہیں۔ سینیٹ اجلاس کے لیے ریکوزیشن پر بھی دستخط ہو چکے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ہمارا احتساب بھی ہوتا ہے، اثاثے بھی ڈکلیئرڈ ہوتے ہیں، احتساب سارے اداروں کا ہونا چاہیے، نجی کاروبار کو نیب سے دور رکھا جائے۔

سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ وہ نیب کے خلاف جو کچھ کر رہے ہیں اس کے لیے انہیں کسی نے نہیں کہا، اس میں کوئی سیاست نہیں ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگ کے خواجہ آصف نے کہا کہ تمام اداروں نے احتساب کا نظام بنایا ہوا ہے، صرف پارلیمنٹرینز کے احتساب کی باگ ڈور کہیں اور سے کھینچی جارہی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹرینز کا احتساب پارلیمنٹ کی باڈی کو کرنا چاہیے۔

تازہ ترین