چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ گیلپ سروے کے مطابق 59 فیصد عوام نیب پر اعتماد کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے اور لوٹی رقم واپس لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔