سندھ میں نومبر کے مقابلے میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں کورونا وائرس کے7ہزار سے زائد کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دسمبر کے پہلے ہفتے میں کورونا وائرس کے 11,952 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ نومبر کے پہلے ہفتے میں کورونا وائرس کے 3691 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نومبر کے مقابلےمیں دسمبر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں 35 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سندھ میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں 98 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے جبکہ نومبر کے پہلے ہفتے میں 61 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے تھے۔
محکمہ صحت کے مطابق وائرس کی شرح 3.13 فیصد سے بڑھ کر 8.53 فیصد تک جاپہنچی ہے۔