• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف صحت کارڈ ہر شہری تک پہنچائیں گے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق انصاف صحت کارڈ ہر شہری تک پہنچائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عثمان بزدار نے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے پروگرام کی منظوری دے دی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں پنجاب کے تمام اضلاع میں اگلے سال کے آخر تک یونیورسل ہیلتھ کوریج فراہم کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 2 اضلاع میں مکمل ہیلتھ کوریج فراہم کی جائے گی، علاج معالجے کی سہولت ہر شہری کا بنیادی حق اور حکومت کا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو 7 لاکھ 20 ہزار روپے سالانہ ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ انصاف صحت کارڈ کے ذریعے عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

تازہ ترین