• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم جلسے کر کے کورونا پھیلارہی ہے، شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ریاست اور عدلیہ کے احکامات کے خلاف جلسے کرکے کورونا وائرس پھیلارہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 81 فیصد مثبت کورونا وائرس کے کیسز کا تعلق بڑے شہروں سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم معیشت کو دوبارہ دگرگوں حالات میں پہنچانا چاہتی ہے، سازشوں میں مصروفِ عمل کرپٹ ٹولہ پاکستان کی ترقی روکنے کے درپے ہے۔

شہباز گِل کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیزی اور قانون کی خلاف ورزی کرکے گھٹیا سیاست کی جا رہی ہے۔

معاون خصوصی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ چاروں صوبوں سے ہزیمت کے بعد لاہور جلسہ پی ڈی ایم کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

تازہ ترین