• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر شعبہ زندگی پر کورونا کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے ہر شعبہ زندگی پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت پکڑ رہی ہے ۔

ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وبا معیشت ،تعلیمی نظام اور دیگر شعبوں پراثرڈال سکتی ہے، یہ وبا ایسی نہیں کہ اسے روکا نہ جا سکے یا کم نہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ عوام گھر سے نکلتے وقت ماسک لگائیں اور ہجوم والی جگہ نہ جائیں، تمام اداروں کے سربراہ حفاظتی تدابیر پر عمل کرائیں۔ 

تازہ ترین