• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسہ روکنے کیلیےپانی چھوڑ کرتالاب بنایا جارہا ہے، پرویز رشید

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا لاہور جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ  مینار پاکستان پر جلسہ روکنے کے لیے پانی چھوڑ کے تالاب بنایا جا رہا ہے۔

پرویز رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  لاہور میں 13 دسمبر کو ہونے الا مینار پاکستان پر جلسے کو  روکنے کے لیے پانی چھوڑ کر تالاب بنایا جا رہا ہے،  ایک جلسے سے خوفزدہ حکمرانوں کو ڈوبنے کے لیے چلو بھرپانی کافی ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لاہور نے 13 دسمبر سے پہلے ہی کل اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے بھی کل غور سے لاہوریوں کو دیکھا ہوگا، کل کوئی کرسی نہیں لگائی تھی۔


انہوں نے کہا کہ کل پورا لاہور شہر باہر تھا اور اب آپ کو پتا چل گیا ہوگا کہ لاہور کا جلسہ نہیں رکے گا اور عمران خان کوبھی اندازہ ہوگیا ہوگا کہ عوام کی طاقت اب نہیں رکے گی۔

تازہ ترین