• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسترد شدہ سند یافتہ جھوٹوں کا جھوٹا چورن اب بِکنے والا نہیں، فردوس عاشق

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مسترد شدہ سند یافتہ جھوٹوں کا جھوٹا چورن اب بِکنے والا نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک نہیں، دو نہیں بلکہ جھوٹ کا عالمی ریکارڈ بنایا گیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جھوٹی کا ٹائٹل پانے والی راجکماری اپنی کنیزوں کے ساتھ ووٹ کی عزت سمجھانے نکلی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سبحان اللہ! کرپشن کے دلدل میں دھنسی ن لیگ بیک وقت جھوٹ کے سمندر میں بھی غوطہ زن ہے۔

تازہ ترین