• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کی کارکردگی پر ’نوکمپرومائز‘ کی پالیسی اپنالی

وزیراعظم عمران خان  نے وزارتوں کی کارکردگی پر ’نوکمپرومائز‘ کی پالیسی اپنالی ہے۔

وزیراعظم عمران خان  کی جانب سے وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اگلے ڈھائی سال حکومتی ترجیحی پالیسیوں پر عملدر آمد کرانے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق  وزیراعظم  آفس کی جانب سے 42 وزارتوں، ڈویژنوں کی کارکردگی باقاعدگی سے مانیٹر کی جائے گی اور  متعلقہ وزرا، سیکریٹریز کو حکومتی اہداف کے ٹائم فریم میں عملدر آمد کا پابند بنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  کابینہ اور محکمانہ اجلاسوں کے فیصلوں پرعملدرآمد کی رپورٹس تیار کی جائیں گی اور عوامی ریلیف اور فلاحی منصوبوں کی تکمیل کے فیصلوں پر بھی عملدرآمد کو ترجیح دی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق  وزیراعظم عمران کان کی جانب سے وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے  کئی آپشنز پرغور شروع کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین