• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ڈی سی کے بیٹے کو اغوا کرنے کا مقدمہ، سماعت 22 دسمبر تک ملتوی

ملتان (سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے سابق ڈپٹی کمشنر منیر بدر کے بیٹے مہر منیر کو تاوان کیلئے اغواء کرنے کے مقدمہ کی سماعت مدعی کو مغوی کا بیان ریکارڈ کرانے کا ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔ مقدمہ میں حکمران جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی ظہیر الدین علیزئی سمیت 13 ملزمان نامزد ہیں۔ دو ملزمان جہانزیب اور اصغر علی کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے جبکہ مغوی اور دیگر گواہوں کو شہادت کے لیے طلب کیا گیا تھا چونکہ واقعے کے بعد سے ہی مغوی بیرون ملک آسٹریلیا میں مقیم ہے جس کا بذریعہ سکائپ بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین