• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استعفے دینے کا آپشن آخری تھا، نیر بخاری


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نیر بخاری کہتے ہیں کہ استعفے دینے کا آپشن آخری تھا۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نیر بخاری کا کہنا ہے کہ آج اسٹیرنگ کمیٹی میں استعفے جمع کرانے کا وقت طے ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بغیر سیاسی جماعتوں کے ضمنی الیکشن جعلی ہوں گے، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجتماعی فیصلوں کے پابند ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نیر بخاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے رویّے سے لگتاہے کہ مذاکرات نہیں چاہتے، حکومتی عہدے داروں کا لہجہ ایسا ہے جو لیبر رہنما بھی نہیں اپناتے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت نے تمام ارکان کو اپنے استعفے 31 دسمبر تک اپنی پارٹی قیادت کو جمع کرا نے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد مسلم لیگ نون کے متعدد قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کرا چکے ہیں۔

اسلام آباد لانگ مارچ کب کیا جائے گا ؟ اس کی تاریخ طے کرنے کے لیے اپوزیشن کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔


پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں پہیہ جام ہڑتال، شٹرڈاؤن، جلسوں اور مظاہروں کا شیڈول طے کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فرق پڑ چکا ہے، کرسی ہل چکی ہے، بس ایک دھکا اور دینے کی ضرورت ہے، تمام ارکان 31 دسمبر تک اپنی پارٹی قیادت کو استعفے جمع کرا دیں۔

تازہ ترین