• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت بھی بارش سے متاثرہ افراد کی بحالی میں تعاون کرے: مرتضی وہاب

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت بھی بارش سے متاثرہ افراد کی بحالی میں تعاون کرے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ حکومت سندھ نے بارش سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے چار ارب روپے کی منظوری دیدی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی بارش سے متاثرہ افراد کی بحالی میں تعاون کرے۔ سندھ کابینہ نے وفاقی حکومت سے متاثرین کی بحالی میں تعاون کی درخواست کی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت بھی آگے آئے تاکہ متاثرین کو بہتر ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

تازہ ترین