• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ آباد کی رہائشی فرانسیسی خاتون جاں بحق

حافظ آباد میں فرانسیسی نیشنلٹی ہولڈرخاتون جاں بحق ہوگئی، شوہر کا کہنا ہے کہ سیڑھیوں سے گر کر ہلاکت ہوئی ہے، پولیس کہتی ہے پوسٹمارٹم کےبعدہی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔

حافظ آباد کے علاقے کینال گارڈن میں 50سالہ فرانسیسی خاتون خولہ اشرف اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی ہے، خولہ نے 2 سال قبل سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد پاکستانی شہری عمران سے شادی کی تھی۔

شوہر نے پولیس کوبیان دیا ہے کہ اس کی بیوی سیڑھیوں سے گر کرجاں بحق ہوئی ہے، پولیس کے مطابق لاش پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے جس کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔

تازہ ترین