• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اور کورونا دونوں معیشت کیلئے خطرہ بن چکے ہیں، اسلم اقبال

وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اور کورونا دونوں قومی معیشت کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرپشن کا وائرس پھیلانے والی اپوزیشن اب کورونا وائرس پھیلارہی ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سیاسی بے روزگاروں کا ٹولا کورونا پھیلا کرلوگوں کا روزگار بھی چھیننا چاہتا ہے، سیاسی بے روزگار پریشان نہ ہوں، انہیں جیل میں روزگار بھی ملے گا اور معاوضہ بھی ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کا قوم محاسبہ کرے گی۔

اسلم اقبال نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ افراتفری پھیلا کر حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

تازہ ترین