• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش متاثرین کیلئے 4 ارب روپے امداد کی منظوری


ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ بارش متاثرین کے لیے 4 ارب روپے امداد کی منظوری دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بارش متاثرین کو معاوضہ دینے پر غور کیا گیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گزشتہ بارشوں میں 149 افراد انتقال کرگئے تھے، انتقال کرنے والے 149 افراد کے خاندان کے لیے ایک لاکھ روپے معاوضہ دینے کی منظوری دی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ بارشوں میں103 افراد زخمی ہوئے جن کو فی کس 25 ہزار روپے معاضہ دینے کی منظوری دی گئی، بارشوں کے باعث گھر ، مویشی اور دیگر نقصانات میں بھی امداد کی منظوری دی گئی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کابینہ نے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی 4 ارب روپے دیں۔

اس کے علاوہ اجلاس میں چھوٹے کاروبار اور فصلوں کے نقصان کے ازالے کے لیے ٹیکس میں چھوٹ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ وفاق کو خط لکھ کر ٹیکس میں چھوٹ دینے کے لیے درخواست کریں گے۔

تازہ ترین