وزیر محنت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کورونا وائرس پھیلانے کا باعث بن رہی ہے۔
وزیر محنت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن والے استعفیٰ پارٹی قیادت کو نہیں بلکہ اسپیکر کو بھیجیں، استعفیٰ دینے والوں کی یہ آخری مدت ثابت ہوگا۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں کے بعد پشاور اور ملتان میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ گئے ہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ اگر لاہور جلسے سے کورونا میں اضافہ ہوا تو سخت کارروائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کرپشن بچانے کے لیے غریب عوام کو مروانا چاہتی ہے، جلسوں سے اور نہ استعفوں سے ڈرتے ہیں، جسےجانا ہے وہ جائے۔
شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ خالی نشستوں پر نئے انتخابات کرالیں گے۔