• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ بخاری نے استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کرادیا

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کی جانب سے ارکان اسمبلی کو استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرانے کی ہدایت کے بعد مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری نے بھی استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کرادیا۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے استعفے میں کہا کہ 2018 ء کا الیکشن معلوم اور نامعلوم مخلوق کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن انجینئرڈ ہونے کے باوجود نون لیگ نے 129 سیٹیں حاصل کیں اور پنجاب میں پی ٹی آئی کے حصے 120 سیٹیں آئیں۔

استعفے کے متن میں کہا گیاہےکہ الیکشن کے بعد ایک سیاسی رہنما کا جہاز حرکت میں آگیا اور پنجاب میں نون لیگ کی اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا گیا۔

متن میں مزید تحریر کیا گیا کہ غیر آئینی غیر جمہوری اقدام کے باوجود نون لیگ کی قیادت نے عمران خان کو موقع دیا لیکن اڑھائی سال بعد پاکستان کا ہر شعبہ زوال پذیر ہے لہٰذا پاکستان اور پنجاب اب مزید تباہی اور بربادی کامتحمل نہیں ہوسکتا، اس ناجائز حکومت کا خاتمہ ہو اور شفاف الیکشن کرائے جائیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین، عنیزہ فاطمہ اور ان کے شوہر سمیع اللہ خان سمیت متعدد دیگر اراکین نے بھی اپنے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرادیے ہیں۔

تازہ ترین