• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی


پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان مذہبی آزادی سے متعلق امریکی من مانی اور من پسند قانون سازی کو مسترد کرتا ہے۔ 

امریکی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو خصوصی تشویش کا ملک قرار دینا زمینی حقائق کے بالکل خلاف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی اقدام کی ساکھ کے بارے میں شدید شکوک و شبہات ہیں۔ غیرحقیقی تعین دنیا بھر میں مذہبی آزادی کو فروغ دینے میں معاون نہیں۔ 


ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی معاشرہ بین المذاہب ہم آہنگی کا بھر پور عکاس ہے۔ پاکستانی قوانین، مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ بھارت میں جاری مذہبی آزادی کا فقدان اور اقلیتوں پر مظالم امریکی رپورٹ پر کڑا سوال ہیں۔ 

ترجمان نے کہا کہ بھارت میں آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت مذہبی آزادی کو کھلے عام نظر انداز کرتے ہیں۔

تازہ ترین