• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈی کے مزید 19 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے راولپنڈی کے مزید 19 اور بہاولپور کے 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

ان علاقوں کے تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ اور دفاتر بند رہیں گے اور ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی، تاہم میڈیکل سروسز، لیبارٹریز، اسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلیں گے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران گوشت، ددوھ کی دکانیں اور بیکریاں صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔

تازہ ترین