• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے پاک سرزمین کی حفاظت کرتے ہوئے شہید دو فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی جانیں وطن کے امن کے لیے قربان کیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی اہلکار ہمارے ہیرو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے ،بھارتی فوج کا جارحانہ رویہ خطے میں امن کیلئے خطرہ ہیں۔

عثمان بزدارکا مزیدکہنا تھا کہ بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، پاک فوج ہر جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

 انہوں نے کہا  کہ کنٹرول لائن کے ساتھ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بھی بربریت کی انتہا کر رکھی ہے،  عالمی برادری بھارتی فوج کی بارباربلااشتعال فائرنگ کا نوٹس لے۔

تازہ ترین