• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استعفوں سےکوئی خطرہ نہیں، حکومت مضبوط ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان


وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہمیں استعفوں سے کوئی خطرہ نہیں، حکومت مضبوط ہے، بلوچستان اسمبلی میں ہمیں 42 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ 

جام کمال خان نے کوئٹہ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ دینے والے اسے منظوری کیلئے بجھوائیں۔ ہم ضمنی انتخابات کروا لیں گئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اراکین اسمبلی استعفے اسپیکر کی بجائے کہیں اور بجھوا رہےہیں۔ ملک میں قومی سطح کےڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔


 انھوں نے کہا کہ سیاستدانوں کا کام ہی ڈائیلاگ کرنا ہے جس کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کے بعض اراکین کا گوادر کےحوالے سے پروپیگنڈا بے بنیاد ہے۔ جام کمال نے کہا کہ گوادر میں سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت باڑ لگائی جارہی ہے، جس کوغلط رنگ دیا جارہا ہے۔

تازہ ترین