• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن دو ماہ تک جلسے ملتوی کردے، ینگ ڈاکٹرز

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عثمان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن دو ماہ تک جلسے ملتوی کردے تاکہ کورونا سے لوگوں کی زندگیاں محفوظ رہیں۔

سروسز اسپتال لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عثمان کا کہنا تھا کہ شہداء پیکیج کے تحت مراعات بڑھائی جائیں ٹیلی میڈیسن کا سلسلہ بھی دوبار شروع کیا جائے، کورونا فنڈز کا آڈٹ کیا جائے۔

انہوں نے اسپتالوں میں کورونا ویکسین دیگر ضروری سامان بھی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین