• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹرول لائن پر پھر بھارتی اشتعال انگیزی، فائرنگ سے خاتون زخمی ،پاک فوج کی جوابی کارروائی

کوٹلی( نمائندہ جنگ) کنٹرول لائن پر پھر بھارتی اشتعال انگیزی،تتہ پانی اور درہ شیر خان سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری ایک خاتون زخمی مسجد سمیت متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔گولہ باری سے لوگ گھروںمیں محصور ہو کر رہ گے۔اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول تتہ پانی اور درہ شیر خان کے مختلف دیہات کی سول آبادی پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال شدید گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ گولہ باری سے ایک خاتون نسیم فاطمہ زخمی اور تاہی موڑہ میں مسجد سمیت متعدد رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔ گولہ باری سے بجلی کی تاریں ٹوٹ جانے کے باعث بجلی کانظا م معطل ہو گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔

تازہ ترین