• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1کروڑ ملازمتیں دینے والوں نے 12لاکھ افراد بےروزگار کئے ہیں، نیر بخاری

سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ 1 کروڑ ملازمتیں دینے والوں نے 12 لاکھ سے زائد افراد روزگار سے محروم کیے ہیں۔

نیر بخاری نے اپنے ایک بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی عوامی جمہوری تحریک سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، سفارتی، آئینی، پارلیمانی، معاشی محازوں پر تاریخ کی ناکام ترین حکومت مسلط ہے۔

نیر بخاری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ملازمین حکومت نے عوام الناس کو کھربوں روپے کے قرض میں جکڑ دیا ہے، زاتی مفادات کے اسیر ٹولے نے ملک کو گھمبیر صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران خاندان دن بدن خوشحال اور عوام مسلسل بے حال ہو گئے ہیں، دال روٹی سبزی عوام الناس کی دسترس سے باہر کر دی گئی ہے۔

نیر بخاری کا کہنا تھا کہ  علاج معالجہ، رہائش، تعلیم، روزگار کے مسائل کے پہاڑ بن گئے ہیں، سطح غربت 40 فی صد سے تجاوز غریب مکاؤ حکومتی پلان کا ثبوت ہے۔

تازہ ترین