• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا دھرنا عروج پر تھا، ختم کرنے کو انا کا مسئلہ نہیں بنایا تھا، سینیٹر فیصل جاوید

سینیٹر فیصل جاوید کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسوں سے متعلق کہنا ہے کہ ہمارا دھرنا اپنے عروج پر تھا لیکن ہم نے اس کو انا کا مسئلہ نہیں بنایا تھا۔

فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان نے 2014ء  میں ملکی تاریخ کاسب سے بڑا احتجاج کیا تو نواز شریف اقتدار میں تھے۔

فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان نے اس وقت ایک بڑے قومی سانحےکے پیش نظر اپنا تاریخی احتجاج ختم کر دیا تھا، ہم نے حالات کے پیش نظر قومی یکجہتی کامظاہرہ کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہمارا دھرنا اپنے عروج پر تھا لیکن ہم نے اس کو انا کامسئلہ نہیں بنایا، اللّٰہ سب کو قوم کے لیےکام کرنےکی توفیق عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت نہ دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 300 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے، محکمہ پرائمری سیکنڈری ہیلتھ کے نوٹیفکیشن کے بعد مزید نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں۔

تازہ ترین