• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 نون لیگی ممبران اسمبلی بزدار سے رابطے میں ہیں: راجہ بشارت

وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت کہتے ہیں کہ مسلم لیگ نون کے 25 ممبران صوبائی و قومی اسمبلی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رابطے میں ہیں۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں میں نون لیگ کے 10 ممبران قومی و صوبائی اسمبلی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے ارکانِ اسمبلی نے وزیرِاعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے مسائل پیش کیئے۔

وزیرِ قانون پنجاب نے کہا کہ نون لیگ کے ارکانِ اسمبلی نےوزیرِاعلیٰ سے ملاقات میں اپنی پارٹی قیادت کے بیانیے کی مخالفت کی ہے۔

راجہ بشارت نے کہا کہ 2 درجن سے زائد لیگی ارکان پہلے ہی وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کر چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مزید کئی نون لیگی ارکان اسمبلی پارٹی قیادت کے بیانیے کے حق میں نہیں وہ بھی جلد ملیں گے۔

وزیرِ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے اندر 2 دھڑے موجود ہیں، ایک دھڑا تصادم کے خلاف ہے۔


مسلم لیگ نون کی جانب سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نکالے جانے والے رکن پنجاب اسمبلی مولانا جلیل شرقپوری نے بھی راجہ بشارت کی بات کی تصدیق کی ہے۔

مولانا جلیل شرقپوری کہتے ہیں کہ مسلم لیگ نون کے 30 سے زائد پارلیمنٹرینز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ نون کے ان پارلیمنٹیرینز کی وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں۔

تازہ ترین