پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ آپریشن میں جیوانی کے قریب منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی ۔
بلوچستان جیوانی کے قریب بحیرہ عرب میں مشترکہ کارروائی کے دوران 200 کلو گرام آئس اور99 کلوگرام کرسٹل تحویل میں لی گئی۔۔۔
پاکستان نیوی اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا، آپریشن بلوچستان جیوانی کے قریب بحیرہ عرب میں کیاگیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کارروائی کے دوران 200 کلو گرام آئس اور99 کلوگرام کرسٹل تحویل میں لی گئی جس کی مالیت ایک ارب 80 کروڑ روپے ہے، یہ منشیات سمندر کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کی جا رہی تھیں۔
پاک بحریہ ترجمان کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کیلئےاے این ایف کے حوالے کردی گئی ہے۔