• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو اہم مشاورت کیلئے طلب کرلیا


وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن سے مذاکرات اور لاہور جلسے پر حکمت عملی ترتیب دینا شروع کردی۔

حکومت اور اپوزیشن میں سیاسی کشیدگی کیسے کم ہوگی؟ وزیراعظم نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو اہم ملاقات کے لیے اسلام آباد طلب کرلیا۔

ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی پر حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات سمیت دیگر ایشوز پر حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گورنر پنجاب سیاسی صورتحال کے تناظر میں تجاویز دیں گے۔

گورنر پنجاب نے اسلام آباد روانگی سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اہم مشاورت کی۔

تازہ ترین