• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: قومی شاہراہ پر دھند سے حدِ نگاہ کم، ٹریفک متاثر


پنجاب میں قومی شاہراہ پر دھند ہی دھند کا راج ہے، جس کی وجہ سے حدِ نگاہ کم اور ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں قومی شاہراہ پر میاں چنوں، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی، خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور، احمد پور شرقیہ، چوہنگ، مراکہ، مانگا منڈی، پھول نگر اور جمبر میں تک دھند چھائی ہوئی ہے۔

کسوال، اقبال نگر، میاں چنوں، محسن وال، خانیوال، بستی ملوک،مسافر خانہ، احمد پور شرقیہ، ترنڈہ محمد پناہ میں بھی قومی شاہراہ پر دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

موٹر وے ایم 4 پر پنڈی بھٹیاں، سانگلہ ہل، فیصل آباد ،گوجرہ، شرق پور، ننکانہ صاحب، جڑانوالہ اور رجانہ کے علاقوں میں ہلکی دھند ہے۔


قومی شاہراہوں پر دھند والے علاقوں میں حدِ نگاہ 20 سے 150 میٹر تک ہے، جبکہ موٹر وے ایم 3 اور 4 پر حدِ نگاہ 200 سے 300 میڑ تک ہے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان نے سفر کرنے والے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر کے دوران گاڑی کی آگے اور پیچھے دھند والی (فوگ) لائٹس کا استعمال کریں، ڈرائیونگ تیز رفتاری سے نہ کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، سفر کے لیے معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین