• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آسٹریلیا میں سر کٹے سانپ کی انسان پر حملے کی کوشش نے دل دہلا دیے۔

یہ واقعہ آسٹریلیا کے ایک ویران بیچ پر پیش آیا جہاں ایک شخص اپنے پالتو کتے کے ہمراہ چہل قدمی کر رہا تھا کہ راستے میں سر کٹا سانپ دیکھ کر رک گیا۔

اس شخص کے ہوش اس وقت اڑ گئے جب اس نے بغیر سر کے سانپ کو مردہ سمجھ کر ٹینس ریکٹ سے ہلایا تو وہ رینگنے لگا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سانپ اندازہ لگا کر اپنے دفاع میں سر اٹھا کر حملے کی کوشش کرتا ہے اور جب بھی ریکٹ سے اسے ہلایا جاتا ہے تو وہ خود کو بچانے کے لیے اندازے سے حملے کی کوشش کرتا ہے۔

سانپ کے بہتے خون سے بعض سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ کسی جانور نے سرکاٹنے کے بعد اسے پھینک دیا ہے اور یہ سانپ بغیر سر کے دیگر جانوروں کی نسبت کئی گھنٹے تک زندہ رہ سکتے ہیں۔

تازہ ترین