• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جنوبی کوریا کے فرنیچر ڈیزائنر کِم ہانیول نے نا قابل استعمال فیس ماسک کا استعمال کرتے ہوئے بیٹھنے کے قابل اسٹول تیار کیا ہے۔

فرنیچر ڈیزائنر کِم ہانیول نے بتایا کہ ایک اسٹول بنانے کے لیے انہیں 1500 کے قریب ڈسپوزایبل ماسک درکار ہوتے ہیں۔

23 سالہ نوجوان فرنیچر ڈیزائنرر نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ آنے والے دنوں میں ان ماسک کا استعمال کرتے ہوئے کرسی اور ٹیبل بھی بنائیں گے۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اسپتال، اسکول اور دیگر جگہوں پر ماسک کلیکشن باکس نصب کر دیں تاکہ لوگ ماسک کوڑے دان میں پھینکنے کے بجائے کلیکشن باکس میں ڈال دیں

تازہ ترین