• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 9 جنوری کو ہونگے

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 9 جنوری 2021 ءکو ہوں گے، پولنگ صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گی جو ایک گھنٹے کے وقفہ کے ساتھ شام ساڑھے چار بجے تک جاری رہے گی، الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار 16 اور 17 دسمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے ۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار بار ایسوسی ایشن کے صدر ظفر کھوکھر نے آئندہ سالانہ انتخابات کا الیکشن شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن 9 جنوری 2021 ءکو ہوں گے ۔

انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار 16 اور 17 دسمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے ،18 دسمبر کو نامزد امیدواروں کی فہرست جاری اور 19 دسمبر کو کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی ہوگی،21 دسمبر کو الیکشن کے لیے اہل امیدواروں کی فہرست آویزاں کر دی جائے گی ۔

9 جنوری کو پولنگ صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گی ایک گھنٹے کے وقفہ کے ساتھ شام ساڑھے چار بجے تک جاری رہے گی، دن ایک سے دو بجے کے درمیان کھانے کا وقفہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین