• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PDM کو جلسہ کرنا ہے کرلے، ہم رکاوٹ کھڑی نہیں کریں گے، شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو جلسہ کرنا ہے کرلے ہم رکاوٹ کھڑی نہیں کریں گے لیکن اگر ایس اوپیز کی خلاف ورزی ہوئی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

حکومت پی ڈی ایم کو جلسے کی باقاعدہ اجازت نہیں دے سکتی ہے۔ 

ڈاکٹر شہباز گل نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کی اجازت سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ حکومت پی ڈی ایم کو جلسے کی باقاعدہ اجازت نہیں دے سکتی ہے۔ 





شہباز گل نے کہا کہ این سی سی، عدالتی فیصلے کے مطابق باقاعدہ اجازت نہیں دی جاسکتی۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی گزشتہ روز لاہور پی ڈی ایم جلسے میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین