• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں مقیم 32 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا


ترکی میں غیر قانونی مقیم 32 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ملک بدر کیے گئے افراد ٹی کے 710 کے ذریعے استنبول سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امیگریشن اہلکاروں نے ڈی پورٹ کیے جانے والے 6 افراد کو گھر جانےکی اجازت دے دی۔

ایئرپورٹ ذرائع کا مزید کہناہےکہ ترکی سے بے دخل کیے جانے والے باقی 26 افراد کو ایف آئی اے نے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا۔

تازہ ترین