• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 629 کیسز، 36 ہلاکتیں

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے 629 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد اب تک سامنے آنے والے کیسز کی کُل تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 526 ہو گئی ہے۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے لاہور میں 254، راولپنڈی میں 81، لیہ میں 1، جھنگ میں41، چنیوٹ میں 1، ساہیوال میں 2، بہاول پور میں 13 اور ملتان میں مزید 17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھکر میں 26، سرگودھا میں 35، اٹک میں 4، سیالکوٹ میں 14، چکوال میں 1، بہاول نگرمیں 10، ڈیرہ غازی خان میں 1 اور فیصل آباد میں 19 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گجرات میں 4، اوکاڑہ میں 9، قصور میں 6، حافظ آباد میں 2، پاکپتن میں 6، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 10، گوجرانوالہ میں 8، خوشاب میں 6 اور رحیم یار خان میں 8 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس کے وہاڑی میں 11، خانیوال میں 5، ننکانہ میں 11، لودھراں میں 1، جہلم میں 6، میانوالی میں 2، شیخو پورہ میں 2 اور مظفر گڑھ میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 36 ہلاکتیں، اب تک اموات کی کُل تعداد 3 ہزار 320 ہو چکی ہے۔

صوبے میں اب تک کورونا وائرس کے 21 لاکھ 63 ہزار 626 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں، جبکہ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد1 لاکھ 14 ہزار 860 ہو چکی ہے۔

صوبے بھر کے 242 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے علاج کی سہولتیں موجود ہیں، 242 اسپتالوں میں 8ہزار 627 بستر اور 3 ہزار 129 آکسیجن کی سہولت والے بستر کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص کیئے گئے ہیں۔

فیصل آباد میں 2، لاہور میں 85، ملتان میں 45 اور راولپنڈی میں 22 وینٹی لیٹرز کورونا وائرس کے مریضوں کے زیرِ استعمال ہیں۔


پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں آ کسیجن کی سہولتوں کے ساتھ 495 بستر کورونا وائرس کے مریضوں کے زیرِ استعمال ہیں جبکہ1 ہزار 250 بستر خالی ہیں۔

صوبے میں کورونا وائرس کے وارڈز میں ڈیوٹی انجام دینے والے اب تک 2 ہزار 778 ہیلتھ کیئر ورکز کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کے اسپتالوں میں15، فیصل آباد میں 6، ملتان میں 1 اور راول پنڈی میں بھی ایک کورونا وائرس کا مریض داخل ہوا ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے عوام سے گزارش کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں۔

تازہ ترین