• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ اور دانش کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے شوہر دانش تیمور کے ساتھ اپنی دلفریب تصویر شیئر کردی۔ 

اسٹار جوڑی سوشل میڈیا پر سرگرم رہتے ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔ 

مختلف مواقع پر دونوں اپنے بچوں کے ہمراہ بھی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں، تاہم اب عائزہ نے اپنے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کی۔ 

اس تصویر میں دونوں میاں بیوی خوبصورت انداز میں ممکنہ طور پر بیرونِ ملک ایک ساحل پر یاٹ میں موجود ہیں۔ 

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر کے ساتھ عائزہ نے وین موریسن کا ایک شعر بھی شیئر کیا۔


ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جسے صارفین خوب پسند بھی کر رہے ہیں۔

انہی میں سے ایک صارف نے دونوں کو پاکستان کا سب سے بہترین جوڑا بھی قرار دیا۔ 

تازہ ترین