• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑادی گئیں



باجوڑ میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام جلسہ منعقد کیا گیا، جلسے میں قومی و صوبائی اسمبلی کے وزرا شریک ہوئے، پی ٹی آئی کے کئی رہنما بغیر ماسک اور سماجی فاصلہ کے اسٹیج پر موجود رہے۔

ایسے میں ایک ہی مثال ذہن میں آرہی ہے، دوسروں کو نصیحت، خود میاں فضیحت، کیونکہ ایک طرف تحریک انصاف کی حکومت عوام سے جلسوں میں شرکت نہ کرنے کی اپیل کررہی ہے۔


دوسری طرف باجوڑ میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر نے جلسہ کر ڈالا، انصاف ویلفیر ونگ کے جلسے میں صوبائی وزیر انور زیب، اراکین قومی اسمبلی گل ظفرخان اور گلداد خان بھی شریک تھے۔

صرف یہی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے کئی رہنما بغیر ماسک اور سماجی فاصلے کے اسٹیج پر موجود رہے۔

تازہ ترین