سندھ کے ضلع میرپور خاص کے علاقے ڈگری کے حلقہ پی ایس 50 سے رکنِ سندھ اسمبلی میر طارق خان نے استعفیٰ پارٹی کو ارسال کر دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکنِ سندھ اسمبلی میر طارق خان نے اسپیکر سندھ اسمبلی کےنام اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ارسال کیا ہے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت کے حکم کے بعد مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی مسلسل اپنے استعفے اپنی پارٹی قیادت کو روانہ کر رہے ہیں۔