• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کے کان میں لال بیگ 12 گھنٹے تک رینگتا رہا

فلپائن کے صوبہ باتنگاس کے شہر سانتو توماس میں 39 سالہ شہری لیو اورن دین کے کان سے لال بیگ نکال لیا گیا۔

39 سالہ فلپائنی شہری کے کان میں رات کو سوتے میں لال بیگ چلا گیا جس کو وہ معمولی کیڑا سمجھتا رہا تاہم وہ تکلیف کے باوجود کورونا کے ڈر سے اسپتال نہ جاسکا۔

لیو نے بتایا کہ رات کو کان میں لال بیگ گھسنے کے بعد تکلیف ہورہی تھی جس پر گھر والو نے تیل ڈالا اور دو گھنٹے بعد سوگیا۔

لیو اگلے روز کان میں لال بیگ کے رینگنے سے تکلیف کے باعث دفتر سے جلد ہی گھر آگیا جبکہ ان کی اہلیہ نے کزن کو بلایا جس نے ٹارچ کی مدد سے کان میں دیکھا تو انہیں کیڑا رینگتا نظر آیا۔

کان میں موجود چیز کو چمٹی سے باہر نکالا تو کان میں ایک انچ کے مرے ہوئے لال بیگ کا انکشاف ہوا۔

لیو کے مطابق لال بیگ کان میں رینگ رہا تھا تو مجھے لگا یہ چیونٹی ہے لیکن میں یقین نہیں کرسکتا کہ یہ ایک فٹ کا لال بیگ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے کان اوردماغ میں درد محسوس ہورہا تھا اور لگ رہا تھا کہ اندر سے کوئی چیز کاٹ رہی ہے۔

تازہ ترین