• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

جیکب آباد میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی محمد طارق نواز کے مطابق پولیس اہلکار علی حسن سومرو کی بھابھی سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دوران تفتیش ملزمہ نے ساتھیوں سمیت دیور کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

مقتول پولیس اہلکار کی اہلیہ کی مدعیت میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس اہلکار کو گزشتہ روز گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

تازہ ترین