• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، بلڈر کے مبینہ اغوا کی تفتیش اے وی سی سی کے سپرد

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 2 دسمبر کو پولیس اہلکاروں کی جانب سے بلڈر کے مبینہ اغوا کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق بلڈر کے مبینہ اغوا کے الزام میں 3 اہلکار وں کو حراست میں لیا گیا ہے ، مقدمہ کی تفتیش اے وی سی سی کے سپرد کر دی گئی ہے۔


مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ اہلکاروں نے بلڈر کو نیب افسران بن کر اغوا کیا اور اس سے 15 لاکھ روپے لے کر رہا کیا، جبکہ واقعے میں پولیس موبائل کا استعمال بھی کیا گیا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی عبداللہ احمد یارکاکہنا ہے کہ گرفتار تینوں اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واقعہ پر 3 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

عبداللہ احمد یار نے بتایا کہ ڈی آئی جی سی آئی اے کمیٹی کے سربراہ ہیں جبکہ ڈی آئی جی ویسٹ بھی اس میں شامل ہیں ۔

تازہ ترین