• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر کورٹ میں زیر حراست ملزم مخالفین کی فائرنگ سے ہلاک


کراچی کی ملیر کورٹ میں پیشی پر آئے قتل کے ملزم کو مخالفین نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

ملیر کورٹ احاطے میں ہونے والی فائرنگ سے قتل کا ملزم خوشدل موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ، ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق جیل پولیس حکام ملزم کوعدالت میں پیشی پر لائے تھے جہاں پہلے سے موجود مسلح ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی۔


ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو رہے تھے کہ وکلاء نے ایک ملزم کو پکڑلیا، فائرنگ کرنے والا ملزم قتل کیس کا مدعی تھا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت 60سال کے کفایت اللہ کے نام سے ہوئی ہے اور ہلاک ملزم خوشدل پر کفایت اللّہ کے بیٹے احسن کو 2016ء میں قتل کرنے کا الزام تھا۔

ملزم کفایت اللہ کو گرفتار کرکے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم خوشدل کو عدالت نے بری کر دیا تھا اور واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے۔

تازہ ترین