• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں لاہوریوں کو غدار کہا گیا، شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں لاہوریوں کو غدار کہا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ نا آر ہوئے نا پار بلکہ یہ صرف خوار ہوئے، لاہور کا جلسہ ایک فلاپ شو تھا۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ڈی ایم کو ان کے بیانیے سمیت مسترد کردیا، عوام کی عدم شرکت کی وجہ سے پی ڈی ایم رہنماؤں کے چہروں پر ہوائیاں اُڑی ہوئی تھیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ جن کی سمتیں مختلف ہوں اُن کی منزل ایک نہیں ہوسکتی۔

اُن کااپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ کراچی جلسے میں مزارِ قائد کی بے حرمتی کی گئی اور کوئٹہ جلسے میں پاکستان توڑنے کا پیغام دیا گیا۔

تازہ ترین