• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر سیال کا میت کے ساتھ آنے والے مسافروں کیلئے مفت ٹکٹ کا اعلان

نجی ایئرلائن ایئرسیال نے میت کے ساتھ ٹریول کرنے والے مسافروں سے کسی قسم کا کرایہ وصول نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نجی ایئرلائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے کسی پیارے کی میت کے ساتھ آنے والے مسافر کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔

ایئرلائن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ چیئرمین ایئرسیال فضل جیلانی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اپنے تمام روٹس پر خاندان کے ایک فرد کے ساتھ میتوں کی نقل و حرکت مفت فراہم کرے گی۔


یہ پہلی ایئرلائن ہوگی جو میت کے ساتھ گھر کے رکن کو مفت ٹکٹ فراہم کرے گی۔

یاد رہے کہ حال ہی میں وزیراعظم عمران خان سیالکوٹ پہنچ تھے کہاں انہوں نے سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے شروع کی جانے والی نئی ایئر لائن ایئر سیال کا افتتاح کیا تھا۔

تازہ ترین