• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اینٹی کرپشن  کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے 2 اراکین اسمبلی کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق مقدمات ایم پی اے میاں نصیر اور سیف الملوک کھوکھر کے خلاف درج کیے گئے ہیں، مقدمات ڈی سی لاہور کی رپورٹ کی روشنی میں درج کیے گئے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق مقدمات میں محکمہ مال، بلڈنگ ڈپارٹمنٹ کے اہلکار بھی شامل ہیں، ملزمان نےجعل سازی سےسرکاری خزانے کو لاکھوں روپے نقصان پہنچایا ہے ۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ  لیگی رہنماؤں کے خلاف درج کیے گئے ریفرنس کے مطابق سیف الملوک کھوکھر نےسیل ڈیڈ کی بجائے سرنڈر ڈیڈ کے ذریعے 226 کنال سے زائدرقبہ رجسٹر کرایا۔

ڈی سی لاہور کے مطابق ایم پی اے میاں نصیر، بیٹا واثق ، بیگم فرزانہ نصیر نے 15 لاکھ سے زائد فیسوں کی مدمیں خزانے کو نقصان پہنچایا،  ملزمان نے 23 کنال سے زائد رہائشی اراضی خرید کر زرعی اراضی رجسٹر کرائی۔

ریفرنس کے متن کے مطابق رہائشی اراضی کمرشل میں تبدیل کرائے بغیر بطور کمرشل استعمال کر رہے ہیں۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین