• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسک پہننے سے انکار، کمسن بچی کو ماں باپ سمیت طیارے سے اتار دیا گیا


امریکا میں 2 سالہ بچی کو فیس ماسک نہ پہننے پر ماں باپ سمیت ہوائی جہاز سے اتار دیا گیا۔

یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز میں الیزا اوربن اور ان کا شورہ اپنی دو سالہ بیٹی ایڈیلین کے ساتھ سفر کرنے کے لیے سوار ہوئے بچی نے فیس ماسک نہیں پہن رکھا تھا جس پر جہاز کے عملے نے الیزا اور ان کے شوہر سے کہا کہ وہ اپنی بچی کو بھی ماسک پہنائیں لیکن بچی نے ماسک پہننے سے انکار کردیا۔

ماں باپ ایڈیلین کو ماسک پہناتے اور وہ اتار کر پھینک دیتی جب اس نے ماسک نہ پہنا تو یونائیٹڈ ایئرلائنز کے عملے نے ایڈیلین اور اس کے ماں باپ کو جہاز سے اتار دیا

ایئرلائنز کی جانب سے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ایئرلائن کی طرف سے پابندی عائد کی گئی ہے کہ دو سال یا اس سے زائد عمر کے فرد کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے اس کی خلاف ورزی پر میاں بیوی اور ان کی بچی کو سفر سے روکاگیا تھا۔

تازہ ترین