• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب پر حملے قابلِ مذمت ہیں: طاہر اشرفی


وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرقِ وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سر زمین پر مسلسل حملے قابلِ مذمت اور قابلِ افسوس ہیں۔

یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرقِ وسطیٰ حافظ محمد طاہر محموداشرفی نے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ سعود عرب، کی سلامتی اور استحکام ہر مسلمان کو عزیز ہے، ارضِ حرمینِ شریفین مسلمانون کی وحدت اور عقیدت کا مرکز ہے۔


حافظ طاہر اشرفی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی اور استحکا م کے لیے ہم سعودی قیادت اور عوام کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

تازہ ترین