• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی ایئرپورٹ لاس ویگاس میں طیارے کے وِنگ(پَر) کے اوپر چڑھ کر عجیب وغریب حرکت کرنے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

یہ حیرت انگیز واقعہ امریکی ریاست لاگ ویگاس کے ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں الاسکا ایئرلائن کے طیارے کے ونگ پر ایک شخص چڑھ گیا اور اچھل کود کرنے لگا۔

جہاز کی لاس ویگاس سے پورلینڈ شہر کی فلائٹ تھی اس سے قبل کے طیارہ اڑان بھرتا شہری اچانک پر کے اوپر آبیٹھا۔ اس دوران اس نے ادھر ادھر دیکھا تو کبھی لیٹ کر سونے کی اداکاری بھی کی۔

بعدازاں ایئرپورٹ انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو کال کی جس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کو گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین